نئی دہلی(انٹرنیشنل نیوز) عدالت نے بھارت میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کو ہتک عزت کے مقدمے میں مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت کی سیشن عدالت میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ راہل گاندھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے انہیں ہتک عزت کا مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے راہل گاندھی کی 30 دن کے لیے ضمانت بھی منظور کرلی ہے جس کے نتیجے میں وہ جیل جانے سے بچ گئے ہیں جبکہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل بھی کرسکتے ہیں۔