کراچی (شوبز رپورٹر) نٹ کھٹ اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے کیے گئے ڈانس چیلنج پر اسپیشل ویڈیو پر بنا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ایک انٹرویو میں راکھی نے خود کو آئٹم گرل اور کوئین آف رئیلٹی شو قرار دیتے ہوئے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر، نرگس اور دیدار کو اوپن ڈانس چیلنج بھی دے ڈالا اور کہا کہ میں انڈیا کی نمبر ون ڈانسر ہوں ان سب کو میں شکست دے سکتی ہوں کیونکہ میں 24 گھنٹے ڈانس کرسکتی ہوں۔
راکھی کا ہانیہ عامر کو مخاطب کرنا ہی تھا کہ ڈمپل کوئین جو بھارتی گانوں اور ٹرینڈنگ ڈائیلاگز پر ریلز بناتی رہتی ہیں راکھی کے الفاظ پر بھی ریلز بنا کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ہانیہ عامر اپنی روایتی ریلز کی طرح میک اپ کرواتے ہوئے ویڈیو بنائی اور راکھی ساونت کے الفاظ پر بھرپور ایکسپریشن دیتی دکھیں۔پوسٹ کے کیپشن میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کیلئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ راکھی جی، ایک آئیکون ہیں۔ہانیہ عامر کی اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں پاکستانی اور بھارتی فینز کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔









