کراچی (شوبز رپورٹر) بالی وڈ ماڈل واداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار دودی خان اور مفتی قوی کی جانب سے شادی کے پروپوزل کے بعد پاکستانی پولیس اہلکار سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں میزبان متھیرا سے کی گئی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران راکھی ساونت نے ڈوڈی خان اور مفتی قوی کے پروپوزل سے متعلق بات کی۔راکھی ساونت نے کہا کہ میں ایک شریف لڑکی ہوں، ڈوڈی خان نے مجھ سے شادی کا کہہ کر یوٹرن لے لیا۔
مفتی قوی سے شادی کے پروپوزل سے متعلق سوال پر راکھی نے بتایا کہ مفتی قوی کے پروپوزل کا سن کر میں بے ہوش ہوگئی تھی۔راکھی نے مزید کہا کہ میری فیملی میں بھائی کے علاوہ کوئی نہیں ہے، والد کی خواہش تھی کہ میری شادی ایک پولیس اہلکار سے ہو، مجھے پاکستانی اہلکار بے حد ہینڈسم لگتے ہیں، کیا پاکستان میں کوئی پولیس اہلکار میرا ہاتھ تھامنے کیلئے تیار نہیں؟