راولپنڈی میں کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات پر شخص گرفتار، پولیس کا مؤقف

راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا جو کم عمر بچیوں کے ساتھ نازیبا حرکات میں ملوث پایا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 9 اور 6 سالہ دو بہنیں خریداری کے لیے دکان پر گئیں، جہاں ملزم نے ان کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔ اطلاع ملتے ہی دھمیال پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی صدر راولپنڈی محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار شخص کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسانی، تشدد یا زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

11 تبصرے ”راولپنڈی میں کم عمر بچیوں سے نازیبا حرکات پر شخص گرفتار، پولیس کا مؤقف

  1. Downloaded the 79clubapp, and I’m already hooked! The app is super user-friendly, and I love that I can play all my favorite games right from my phone. Recommend it if you want some quick fun. Try it out here: 79clubapp

اپنا تبصرہ لکھیں