راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کی حدود میں ایک اکیڈمی کے پرنسپل کے خلاف طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر مسلسل زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ضیا الرحمان طالبہ کو امتحان میں اچھے نمبروں کا لالچ دے کر تنہا اکیڈمی بلاتا اور زبردستی زیادتی کرتا رہا۔
ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے 2023 میں میٹرک کلاس میں داخل ہونے والی طالبہ کو مئی 2025 میں شادی کی پیشکش کی، مگر طالبہ کے انکار پر اسے بار بار دھمکیاں دی گئیں۔ مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ پرنسپل نے اکیڈمی کے اندر طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
طالبہ کے بیان کے مطابق، ملزم کے ہاتھوں وہ دو بار حاملہ بھی ہوئی، مگر ملزم نے اسے مختلف ادویات دے کر حمل ضائع کروایا۔ مزید کہا گیا ہے کہ پرنسپل مسلسل بلیک میل کرکے ذہنی اور جسمانی تشدد کرتا رہا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔










Downloaded the funinexchangeapp and it’s actually more convenient than I thought. Trading on the go is pretty sweet. Definitely recommend it if you’re always on your phone.
Placed a few bets on 747bet earlier. Not feeling so lucky today, but laban pa rin! It’s all about the entertainment, right?