لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور محسن نقوی زمان پارک میں خون کی ہولی کھیل رہے ہیں،
بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران خان اس وقت صرف پاکستان کے نہیں، بلکہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے راہ نما ہیں. ن لیگ اور نگران حکومت پنجاب میں الیکشن کے خوف سے پاگل ہو چکے ہیں۔