• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ڈپریشن

رات کو 5 گھنٹے سے کم نیند ڈپریشن کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، تحقیق

News Editor by News Editor
اکتوبر 22, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لندن(نمائندہ خصوصی)حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ رات کو پانچ گھنٹے سے کم نیند کرنے سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل 32 ممالک کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ ڈپریشن سے نیند کے مسائل سمیت اعصابی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جو فالج کا سبب بن سکتے ہیں۔نیند میں خرابی اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کے بارے سبھی جانتے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ کس مسئلے کی علامات پہلے ظاہر ہوتی ہیں تاہم اب سائنسدانوں کو شواہد ملے ہیں کہ رات کو مسلسل کم نیند کرنے سے ڈپریشن کی علامات پیدا ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محققین نے انگلش لانگیٹوڈینل اسٹڈی آف ایجنگ کے ذریعے 7 ہزار 146 افراد کے جینیاتی اور صحت کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ اگر فیملی میں کسی کو ڈپریشن ہو تو خاندان کے دیگر افراد کو بھی یہ بیماری ہوسکتی ہے تاہم اس کی شرح 35 فیصدتھی، اور یہ کہ جینیاتی اختلافات نیند کے دورانیے میں 40 فیصد فرق کا سبب بنتے ہیں، ڈپریشن کے باعث نیند کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جب محققین تحقیق میں شامل لوگوں کا کئی سالوں تک جائزہ لیا تو محققین کو معلوم ہوا کہ جو افراد رات کو پانچ گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں 4 سے 12 سال کے عرصے میں ڈپریشن کی علامات پیدا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، تاہم وہ لوگ جو جینیاتی طور پر ڈپریشن کا شکار تھے انہیں نیند کے مسائل کا زیادہ سامنا نہیں کرنا پڑا۔تحقیق میں شامل لوگوں کی نیند کے دورانیے کا جائزہ لیا گیا تو ابتدائی تحیقیق سے معلوم ہوا کہ 10% سے زیادہ لوگ رات کو 5 گھنٹے سے کم سوتے تھے تاہم تحقیق کے اختتام پر یہ شرح 10 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔

اس کے علاوہ تحقیق کے ابتدائی جائزے میں جن لوگوں میں ڈپریشن کی علامات تھیں ان کی شرح 9 فیصد تھی جو تحقیق کے اختتام میں یہ شرح 11 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق پانچ گھنٹے یا اس سے کم نیند کرنے والے افراد میں ڈپریشن کی علامات پیدا ہونے کا امکان 2.5 گنا زیادہ ہوتا ہے،اگرچہ یہ نتائج ان لوگوں کے لیے حوصلہ افزا نہیں ہیں جو پہلے ہی نیند کے مسائل سے دوچار ہیں، پی ایچ ڈی کی امیدوار اور تحقیق کی مصنف اوڈیسا ہیملٹن نے زور دیا کہ کم نیند اور ڈپریشن کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے، اچھی ذہنی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نیند کو ترجیح دینا لازمی ہے، آپ ان مسائل کا جینیاتی طور پر شکار ہوسکتے ہیں لیکن آپ ان خطرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر سکتے ہیں۔
٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تحقیقخطرہڈپریشنکم نیند
Previous Post

ستمبر میں چین نے پاکستان میں 72.7 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی

Next Post

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردئیے

News Editor

News Editor

Next Post
صحت کارڈ پروگرام

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading