• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ذکاء اشرف

ذکاء اشرف نے کرکٹ امور میں مشاورت کیلئے مصباح الحق کو اپنا مشیر مقرر کر لیا

News Editor by News Editor
اگست 1, 2023
in کھیل
0 0
0

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف نے کرکٹ امور میں مشاورت کے لیے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو اپنا مشیر مقرر کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ امور کی انجام دہی کیلئے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کی ذمہ داریاں بھی دی گئی ہیں۔چند روز قبل پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مصباح الحق کے ساتھ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف، جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء کے علاوہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے زمبابوے سے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

اجلاس میں تین سابق کپتان ڈومیسٹک کرکٹ پر ایک رائے پر متفق نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے آٹھ ریجن محمد حفیظ نے چھ ریجن اور ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف نے 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے دھارے میں شامل کرنے کی رائے دی ہے، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گریڈ ٹو کرکٹ نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔ذرائع کے مطابق راشد لطیف نے بہت زیادہ اس بات کو منوانے پر زور دیا کہ سیالکوٹ ریجن کو ہر صورت میں فرسٹ کلاس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں کھلایا جائے۔

سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے بورڈ کی جانب سے خریدی جانے والی گیندوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جبکہ مصباح الحق اور محمد حفیظ نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کوکا برا گیندوں کو استعمال کیا جائے۔کرکٹ کمیٹی اجلاس میں جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ جنید ضیاء کہا کہ ہم اس سیزن میں ڈیوک کا گیند استعمال کریں گے جو انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جس کے جواب میں کرکٹ کمیٹی اجلاس میں تین سابق کپتانوں نے موقف اختیار کیا کہ کوکا برا گیند زیادہ بہتر انتخاب ثابت ہوسکتا ہے، ڈیوک کے استعمال کو ترک کیا جائے اور اگر گیندیں خرید بھی لی گئی ہیں تو انہیں واپس کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس پر جنید ضیاء نے جواب دیا کہ ایسا ممکن نہیں کیونکہ یہ گیندیں آرڈر پر تیار کروائی گئی ہیں، گیندوں میں استعمال کیا جانے والا لیدر تھوڑا ہلکا رکھا گیا ہے۔اس جواب پر اجلاس میں حیرانگی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ ایسی ڈیوک گیندوں کا کیا فائدہ جو بین الاقوامی کرکٹ سے مطابقت ہی نہیں رکھتیں۔اجلاس کے دوران پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کرکٹ امور پر دورانِ گفتگو زیادہ وقت خاموش ہی رہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی اجلاس کے دوران شرکاء کسی ایک نقطے پر متفق ہوتے ہوئے بھی دکھائی نہ دیے اور بیشتر وقت سوال اور جواب ہی ہوتے رہے حتیٰ کے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈپارٹمنٹ اور ریجن کے ایک ساتھ کھیلنے کے حوالے سے بھی کوئی اصولی اتفاق رائے سامنے نہ آ سکا۔البتہ اطلاعات ہیں کہ بورڈ نے ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کو علیحدہ علیحدہ کھلانے پر زہن بنا لیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اجلاساطلاعاتذرائعذکاء اشرفگیندمشیرمصباح الحقمینجمنٹ
Previous Post

گزشتہ 5 ماہ سے مجھے تنخواہ نہیں ملی، پاکستانی اسکواش پلیئر محمد عاصم خان

Next Post

زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز مغرور ہو گئے ہیں، کپل دیو

News Editor

News Editor

Next Post
کپل دیو

زیادہ پیسے ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز مغرور ہو گئے ہیں، کپل دیو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading