• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم

ذخیرہ اندوزوں، اور ڈالر مافیا کیخلاف کارروائی کے نتیجہ میں چینی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، وزیر اعظم

News Editor by News Editor
ستمبر 23, 2023
in پاکستان
0 0
0

نیویارک(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سمگلنگ، ذخیرہ اندوزوں اور ڈالر مافیا کیخلاف کارروائی کے نتیجہ میں چینی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان جلد کریگا، انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا،مسئلہ کشمیر، فلسطین اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، قوم کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی،ہمارا دورہ بہت کامیاب رہا ہے، عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں بہت مفید رہیں،بھارت میں مسلمانوں، سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس طرح کے رویہ کی روک تھام کیلئے اتحاد بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی مشن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دورہ نیویارک اختتام پذیر ہوا اور اس دوران سربراہان مملکت اور اہم وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوئیں، مجموعی طور پر یہ دورہ کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات ہوئی، دورے کے دوران مسئلہ کشمیر اور بھارتی ہندوتوا پر بات ہوئی، مختلف فورمز پر موسمیاتی تبدیلی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر، فلسطین اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا، قوم کی بھرپور انداز میں نمائندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات کے دوران کثیر الجہتی امورپر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہائیوں سے بھارتی دہشت گردی کا شکار ہے، بھارت دہشت گردی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکھ رہنما کو بہیمانہ طریقہ سے قتل کیا گیا اس سے مغربی ممالک کو جھٹکا لگا اب ان کی آنکھیں کھلی ہیں اور وہ سنجیدہ سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اس طرح کے رویہ کی روک تھام کیلئے اتحاد بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا کہ افغانستان سے تعمیری بات چیت ہو رہی ہے، پاکستان افغانستان کی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان معاشی بحالی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو ر اغب کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی کے ذریعے اقدامات کر رہا ہے، آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اعتماد سازی کیلئے اقدامات پر عمل پیرا ہیں، جب آئندہ منتخب حکومت آئے گی تو وہ اپنے منشور کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کو آگے لیکر چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی رسد و طلب ، ذخیرہ اندوزی سے مہنگائی ہوتی ہے، ذخیرہ اندوزوں، چینی مافیا، گندم مافیا کیخلاف سخت انتظامی اقدامات کئے ہیں جس سے مصنوعی مہنگائی ختم کی ہے، ملک میں آٹا اور چینی کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی غیر قانونی کرنسی ٹریڈ میں مداخلت سے ڈالر کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جس کو سراہا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں ناسازگار ماحول کا تاثر درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ کثیر جہتی اور مضبوط تعلقات ہیں، امریکہ میں 10 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں اور مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، امریکہ میں پاکستانی طالب علم سکالرشپس پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پاک امریکہ اتحاد اور تعاون کی پرانی تاریخ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، نگران حکومت ملک کے مفاد میں فیصلے کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ پاکستانی ریاست کیلئے اتنا بدنامی کا باعث نہیں بنا جتنا منی پور کے واقعات بھارت کیلئے شرمناک ہیں، ریاست منی پور میں مسیحی برادری سے ناروا سلوک کیا جا رہا ہے، منی پور میں سیکڑوں مرد و خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ جڑانوالہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاکستان نے بطور ریاست ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی۔ میں نے اور آرمی چیف نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کرانے کی تاریخ کا جلد اعلان کرے گا، کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جائے گا، ابھی تک الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کسی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی ہے، جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہچائے اور پھر کہے کہ اس کا سیاست سے تعلق ہے تو اس طرح کی سرگرمیوں پر بلاتخصیص قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوانین میں کسی کے ساتھ صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا، قانون پر عمل پیرا ہیں، کسی بیرونی قوت کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم خود مختار ملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہری ہوں یا دوسرے ممالک سے تعلق رکھتے ہوں، قانون کی خلاف ورزی پر ان کیخلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نگران حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ شفاف اور غیر جانبدارانہ رویہ رکھے گی، نوازشریف کے معاملے پر قانون پر عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ روس ہمارا اہم ہمسایہ ملک ہے اس کے ساتھ ہر سطح پر تعمیری تعلقات چاہتے ہیں، اقوام متحدہ کے منشور کی کسی ملک کو خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے، کسی خود مختار ملک کی خود مختاری کی خلاف وری کی مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات کے ذریعے حل ہوتے ہیں، یوکرین اور روس کو مذاکرات پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے، غاصب قوتیں منظم طریقہ سے مخالفین کی نسل کشی کرتی ہیں، کشمیر میں نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، ہزاروں کشمیری خواتین کی عزتیں لوٹی گئی ہیں، ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کے باعث ڈالر، چینی اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جو کہ حوصلہ افزا ہے، ہم معیشت کو مستحکم کرنے کی سمت پر گامزن کر کے منتخب حکومت کے حوالے کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے حوالے سے عالمی ذمہ داریاں ہیں جن کو پورا کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں 50 لاکھ افغان مہاجرین مقیم ہیں ان میں 28 لاکھ رجسٹرڈ اور باقی غیر رجسٹرڈ ہیں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے جنیوا کانفرنس کے دوران دس ارب ڈالر کا وعدہ کیا گیا امید ہے اس وعدے پر عمل کیا جائے گا، اس حوالے سے کچھ منصوبوں پر کام شروع ہو گیا ہے اور باقی پر جلد کام شروع ہو گا، وزارت منصوبہ بندی کو اس حوالہ سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سفارتی تنہائی کے شکار ہونے کا تاثر درست نہیں ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر متعدد سربراہان مملکت اور وفود سے ملاقاتیں ہوئیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی۔ اس اجلاس کے موقع پر ترکیہ اور سعودی عرب نے کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید کی جس پر ان کے شکر گزار ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے بیرون ملک بہترین کام کر رہے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: حکومتی پالیسیوںڈالر مافیاسرمایہ کارسمگلنگسیاسی جماعتوںغذائی اجناسوزیراعظم
Previous Post

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی موقف کو تسلیم نہیں کرتا،وزیر خارجہ

Next Post

جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت سے جواب طلب

News Editor

News Editor

Next Post
ہائی کورٹ

جبری گمشدگی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے وفاقی حکومت سے جواب طلب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading