بیجنگ(شوبز نیوز)پاکستان اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ اکیس مئی کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے اس پیش رفت کا اعلان چینی زبان میں ڈب کیے گئے ٹریلر کے ساتھ کیا۔یہ پہلی بار ہے کہ کسی بڑی پاکستانی فلم کو چین کی محدود غیر ملکی فلموں کی مارکیٹ میں نمایاں جگہ ملی ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں ریلیز ہونے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی مہنگی ترین اور سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے، جس نے عالمی سطح پر کروڑوں ڈالر کا بزنس کیا تھا۔