لاہور (شوبز ڈیسک) سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے ایک طویل عرصے بعد اپنی طلاق کی وجوہات کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیاکہ اتنی قربانیاں دینے، مذہب پر عمل کرنے اور اپنے شوہر کی خاطر خود کو مکمل طور پر بدلنے کے باوجود ان کی علیحدگی کیوں ہوئی؟اس سوال کے جواب میں سارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ہاں، لوگ یہ ضرور کہتے ہیں کہ سب کچھ بدلنے اور شوبز چھوڑنے کے باوجود اسے طلاق ہو گئی۔ یہ اللہ کے بنائے ہوئے اصول اور راستے ہیں۔ ب
ے شک مذہب میں اسے ایک ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے۔ ہمیں طلاق کی حوصلہ افزائی یا تشہیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کی مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ چیزیں قسمت میں لکھی ہوتی ہیں اور میاں بیوی دونوں میں کچھ خوبیاں اور کچھ خامیاں ہوتی ہیں۔سارہ نے واضح کیا کہ ہم نے اس رشتے کو چلانے کی پوری کوشش کی اور اسے بچانے کے لیے سخت محنت کی، لیکن جب ہمیں احساس ہوا کہ اب ہم مزید ساتھ نہیں چل سکتے، تو ہم نے باہمی رضامندی سے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔