لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کیلئے بلے پر ٹھپہ لگائیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انشا اللہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور اضافہ ہو گی۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔