• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
جمعرات, 23 اپریل, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
ملک محمد احمد خان

ملک محمد احمد خان

دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے’ملک محمد احمد خان

دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا، پاکستان کا استحکام ہمارے اتحاد اور عزم سے جڑا ہوا ہے

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 23, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نیوز رپورٹر)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ 23 مارچ کا دن تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے جس دن برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان کا استحکام ہمارے اتحاد اور عزم سے جڑا ہوا ہے، ہمیں تحریکِ پاکستان کے جذبے کو زندہ رکھنا ہوگا

دہشتگرد تنظیموں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا اور دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول، قصور میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وزیر مملکت ملک رشید احمد خان، اور ممبر صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم شیخ، ڈپٹی کمشنر عمران علی، اور ڈی پی او عیسی خاں سکھیرا بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے قائداعظم کے اصولوں کو اپنانا ہوگا، اور نوجوانوں کو اپنی محنت اور جدوجہد سے پاکستان کا روشن مستقبل یقینی بنانا ہوگا۔وزیر مملکت ملک رشید احمد خان نے کہا کہ پاکستان عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، اور اس کی حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ یکجہتی اور محنت سے کرنا ہوگا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان نے وطن کی حفاظت میں جانیں نچھاور کرنے والے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے محسنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ڈسٹرکٹ جیل قصور کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے قیدیوں کے ساتھ افطار کی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر نعت خوانی اور تلاوت قرآن پاک کے مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے قیدیوں کو انعامات دیے گئے۔تقریب میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رف، سپرنٹنڈنٹ میاں عمیر، ممبر پنجاب بار کونسل ملک ریاض احمد خان اور چیئرمین عفیرا فانڈیشن زبیر خان بھی شریک تھے۔ملک محمد احمد خان نے جیل میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم جوتے، فرنیچر اور بلب بنانے کے کارخانوں کا بھی دورہ کیا اور قیدیوں کی ہنر مندی کو سراہا۔ اس دوران ایک قیدی کی جانب سے تیار کردہ خصوصی کرسی انہیں پیش کی گئی جس پر اسپیکر اسمبلی نے کاریگر کو 50 ہزار روپے انعام دیا۔

انہوں نے جیل اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جو کام گزشتہ 30 سال میں نہیں ہو سکے، وہ اس حکومت میں ممکن ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جیلوں میں بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور قیدیوں کو بہتر سہولیات اور تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔آگے بڑھتے ہوئے، ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جیلوں میں جاری اصلاحاتی عمل سے قیدیوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور وہ ایک ہنر مند شہری کے طور پر معاشرے کا حصہ بن سکیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسپیکر پنجابپی او عیسی خاںلاہورملک محمد احمد خانوزیر مملکت
Previous Post

قوم کو ملک دشمن سازشوں ، دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کاعہد کرنا ہوگا' عبد العلیم خان

Next Post

یومِ پاکستان، وعدے کی تجدید کاد ن ہے کہ ہم ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،چیئرمین سینیٹ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
چیئرمین سینیٹ

یومِ پاکستان، وعدے کی تجدید کاد ن ہے کہ ہم ملک کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے،چیئرمین سینیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

7332

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

630
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

565
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

498
اکشے کمار

اکشے کمار ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام

اپریل 21, 2026
اداکارہ میرا

شان شاہد شاہ رخ خان سے بڑے اداکار ہیں‘ میرا

اپریل 21, 2026
ریما خان

بھارتی ایوارڈ شو میں بولڈ ڈریس پہننے سے انکار کردیا تھا، ریما خان

اپریل 21, 2026
اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا مصری وزیرخارجہ سے رابطہ، امن و استحکام کیلئے ڈائیلاگ پر زور

اپریل 21, 2026
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading