لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں 3 کارروائیاں میں 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہو ںے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے، ہر قسم کے دہشت گرد کا یہی انجام ہوگا۔









