لاہور(کرائم رپورٹر) سموگ کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس کا ایکشن ،،، بغیر فٹنس گاڑیوں کی لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ تھانوں میں بند کرایا جارہا ہے۔
سموگ پر قابو پانے کا مشن، سٹی ٹریفک پولیس بھی ان ایکشن آگئی دھواں چھوڑنے والی کمرشل اور پبلک سروس وہیکلزکی لاہور میں داخلے پر پاپندی عائد کردی گئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کی سپیشل ٹیمیں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردی گئیں،
بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کو پاسنگ کرانے کی ہدایت کردی گئی ،، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے دو دو ہزار کے پندرہ سو سے زائد چالان کیے گئے جبکہ رواں سال پچپن ہزار تین سو چالیس گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی ایس پی ٹریفک صدر ملک اکرام کے مطابق گاڑیوں کو روک کر چیک کیا جارہا ہے اگر کوئی گاڑی دھواں زیادہ چھوڑتی ہے تو اسکو دو ہزار کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔ جو گاڑی دوبارہ وائیلیشن کرتی ہے تو اسے تھانے میں بند کرایا جاتا ہے اور جب تک وہ ڈرائیور گاڑی کو ٹھیک نہیں کراتا تب تک وہ بند رہتی ہے۔
رواں سال میں خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 610 گاڑیاں تھانوں میں بند کرائی گئیں ،،،،گاڑیوں کے ڈرائیورز دھویں کا سبب غیر معیاری ڈیزل اور آئل کو قرار دیتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ہم نے گاڑی کی چیکنگ کرائی فٹنس بھی کرائی لیکن جب لوڈ ڈالیں گے تو گاڑی دھواں تو دے گی۔ ڈرائیورز نےکہا کہ پٹرول پمپس پر ڈیزل اور موبل آئل کے معیار کو بھی ٹھیک کرایا جائے۔
سٹی ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹھوکر نیازبیگ، بابو صابو، گجومتہ، شاہدرہ چوک، سگیاں پل سمیت شہرکے تمام بس اڈوں پردس سپیشل ٹیمیں تعینات ہیں جو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہی ہیں