جان سے مارنے کی تازہ دھمکی کے بعد سلمان خان نے انسٹاگرام پر جم میں لی گئی اپنی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بھرپور انداز میں ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کے ساتھ دیا گیا ان کا مختصر کیپشن—”شکریہ موٹیویشن کے لیے”—مداحوں اور تجزیہ کاروں کے لیے ایک مبہم پیغام بن گیا۔
ان تصاویر میں سلمان خان کی فٹنس، خاص طور پر ان کے بائسپس، سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ ورون دھون اور رنویر سنگھ سمیت کئی ساتھی اداکاروں نے تبصرے کر کے ان کی فٹنس کی داد دی ہے۔
یاد رہے کہ ایک دن قبل سلمان خان کو واٹس ایپ کے ذریعے جان سے مارنے کی سنگین دھمکی موصول ہوئی، جس میں ان کے گھر اور گاڑی کو نشانہ بنانے کی بات کی گئی۔ گزشتہ برس بھی ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔