لاہور (کامرس ڈیسک) لاہور میں دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں آٹھویں بار اضافہ کر دیا گیا جس سے چکی آٹا مزید 10 روپے مہنگا ہوگیا۔
چکی اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نئی ریٹ لسٹ کے مطابق چکی کے آٹے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد آٹے کی قیمت 160روپے فی کلو ہوگئی ہے۔چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قلت اور قیمت میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کرنا ہماری مجبوری ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چکی آٹا مالکان نے 2ماہ میں مسلسل 8ویں بار قیمت بڑھائی ہے، فائن آٹے کی 40کلو کی بوری 12ہزار 600روپے کی ہوگئی جبکہ 15کلو آٹے کا تھیلا 2ہزار 150روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔