ریاض (نیوز رپورٹر )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے نتیجے میں بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوئی اور ساری برادری کی نقل مکانی ہوئی۔
اس وقت تعمیر نو کی اہمیت ہے۔ پٹی میں ضرورت مندوں تک غیر محدود انسانی رسائی کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا یہ مستقل حل خطے میں پائیدار استحکام کے حصول کی کلید کی ضمانت دیتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنی تقریر میں سعودی وزیر خارجہ نے دو ریاستی حل کو مکمل طور پر نافذ کرنے اور فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کو ایک فریم ورک کے اندر یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا یہ حل سب کے لیے طویل مدتی امن اور سلامتی کو لاتا ہے۔دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں استحکام کا حصول اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ تعمیر نو پر عمل درآمد کی ضرورت پر منحصر ہے۔ انہوں نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔