خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن میں ایک نایاب شادی کی تقریب دیکھنے میں آئی جہاں 90 سالہ غلام مصطفیٰ اور ان کے بیٹے نے ایک ہی دن دلہن بیاہ لائیں۔
غلام مصطفیٰ کے لیے یہ تیسرا نکاح تھا، اور اُن کا دیرینہ خواب تھا کہ وہ اپنی شادی کے دن اپنے بیٹے کی شادی بھی دیکھیں — اور وہ یہ خواب حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہو گئے۔
شادی کی تقریب میں رشتہ داروں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ غلام مصطفیٰ کی بارات لاہور سے جبکہ بیٹے کی بارات پشاور سے آئی، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔