• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف

دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں،شہباز شریف

News Editor by News Editor
جولائی 18, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں،

چینی بینک نے پاکستان کو 600 ملین ڈالرز رول اوور کیے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 600 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا،محدود وسائل کے باوجود نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا، کھیلوں کے شعبے کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں،نوجوانوں کے لیے جتنا ممکن ہو سکے گا وسائل فراہم کریں گے، نوجوانوں کی محنت اور جدوجہد سے پاکستان آگے بڑھے گا۔

وہ منگل کو یہاں وزیراعظم یوتھ سپورٹس انیشی ایٹو کے اجرا ء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں نے اپنی محنت سے کھیل کے میدان میں نام کمایا ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قلیل وسائل کے باوجود اپنے ٹرینرز ، کوچ اور والدین کی دعائوں سے پاکستان کا دنیا میں نام روشن کیا۔شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان نے دیگر میدانوں میں اگر سست روی دکھائی ہے تو ان نوجوانوں نے کھیل کے میدان میں پاکستان کا پرچم پوری دنیامیں بلند کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج 5 ارب روپے کاوزیراعظم فنڈ کا اعلان وفاقی وزیر احسان الرحمن نے کیا انہوںنے کہاکہ ۔ وفاقی وزیر اور معاون خصوصی نے بہت محنت کی ہے،ا س 5 ارب روپے میں کھلاڑیوں کے ٹکٹس ، لاجسٹکس ، رہائش اور کٹس شامل ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ یہ 5 ارب روپے پورے ملک کے لئے آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کروڑوں نوجوانوں کو اگر صحیح ماحول اور سہولیات میسر آئیں تو دنیا کی بہترین ٹیموں سے یہ آگے نکل سکتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ آنے والی حکومتیں اس بجٹ کو بڑھائیں گی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 60 کروڑ ڈالر کا گزشتہ روز اضافہ ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ چین کے بینک نے یہ رقم رول اوور کی،یہ معمولی بات نہیں، ہم احسان کرنے والوں کو یاد رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ ہے ہیں، ہمار ی دعا ہے کہ ان ذخائر میں قرضوں کی بجائے ہمارے خون پسینے اور محنت سے اضافہ ہو۔ سپیشل اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے اپنے بچوں سے ہمیں سبق اور ہمت حاصل کرنی چاہیے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ بچے ہر شعبہ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں

، انہی کی محنت کے طفیل پاکستان آگے بڑھے گا،وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ اگر اللہ نے دو بارہ موقع دیا تو قوم کے ان کروڑوں بچوں اور بچیوں کی تعلیم ، فنی تعلیم اور کھیل کے میدان بنانے اور سجانے میں جتنے وسائل درکار ہوئے مہیا کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ یہ سب اللہ اور اس کے بعد قوم کے ہاتھ میں ہے۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزا فاطمہ خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ( ن )نے کھیلوں کے فروغ کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے،شہباز شریف نے بطور وزیر اعظم ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو بحال کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے ٹیلنٹ ہنٹ کروائے ہیںرواں ماہ کے آخر پر قومی سطح پر مقابلے ہوں گے۔سپورٹس انیشی ایٹو کے تحت کھیلوں کے فروغ کے لئے 5 ارب روپے رکھے گئے۔انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا جارہا ہے اس میں ہر سال اضافہ ہوگا۔

اس سے سابق کھلاڑیوں کو بھی مالی امداد ملے گی۔فوری طور اخراجات پورے کرنے کے لئے اڑھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،اسلام آباد میں پہلی سپورٹس یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے۔تقریب سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار سال میں کھیلوں کے شعبہ کو نظر انداز کیا گیا۔محدود وسائل کے باوجودکھیلوں کے شعبے کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کھیلوں کا انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،سپورٹس انیشی ایٹو موجودہ حکومت کی کھیل دوستی کا بین ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والے ٹیبل ٹینس کے سپیشل کھلاڑی الطاف الرحمان کو سپورٹس ویل چیئر کی خریداری کے لئے ساڑھے 3 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔وزیر اعظم نے سپیشل اولپکس میں تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعظم نے اس موقع پر پہلی سپورٹس یونیورسٹی کا افتتاح بھی کیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقداماتسپورٹس یونیورسٹیشہباز شریفمعاشی اعشاریے
Previous Post

حالات گھمبیر ہو چکے، معیشت کو مستحکم جمہوریت کی ضرورت ہے، شیخ رشید

Next Post

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مالدیپ کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر فرزانہ ظاہر کی ملاقات

News Editor

News Editor

Next Post

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں مالدیپ کی سبکدوش ہونے والی ہائی کمشنر فرزانہ ظاہر کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading