بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک متاثر کن شخصیت قرار دیا ہے۔ اپنے دورہ سعودی عرب سے قبل ایک انٹرویو میں مودی نے کہا کہ ولی عہد کی سوچ، قیادت اور وژن نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔
مودی کے مطابق، سعودی عرب نہ صرف بھارت کا قریبی شراکت دار ہے بلکہ ایک قابلِ اعتماد دوست بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وژن 2030 کے تحت سعودی عرب میں جس تیزی سے سماجی و معاشی تبدیلیاں آ رہی ہیں، وہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ مودی انڈیا کے وہ پہلے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے چار دہائیوں بعد سعودی عرب کا دورہ کیا، ان سے قبل اندرا گاندھی نے 1982 میں جدہ کا دورہ کیا تھا۔