ممبئی میں WAVES 2025 کے عالمی انٹرٹینمنٹ سمٹ کے دوران بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اعتراف کیا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کا انفراسٹرکچر عالمی معیار سے کہیں پیچھے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں صرف 10 ہزار سینما اسکرینز موجود ہیں، جب کہ امریکہ، جس کی آبادی بھارت کا ایک تہائی ہے، وہاں تقریباً 40 ہزار اسکرینز ہیں۔ چین میں یہ تعداد 90 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
عامر خان کے مطابق، بھارت میں زیادہ تر سینما اسکرینز جنوبی ریاستوں میں ہیں، اور ایک عام ہندی فلم صرف 5 ہزار اسکرینز پر ریلیز ہوتی ہے۔ سب سے بڑی فلمیں بھی محض 3 کروڑ افراد تک ہی پہنچ پاتی ہیں، جو بھارت کی آبادی کے مقابلے میں بہت کم ہے