انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2024 میں دنیا بھر میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، سزائے موت دینے والے ممالک کی تعداد میں معمولی کمی کے باوجود، 2024 میں 1,518 افراد کو پھانسی دی گئی، جو کہ 2023 کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تعداد 2015 کے بعد سب سے زیادہ ہے، تاہم سزائے موت دینے والے ممالک کی تعداد 16 سے کم ہو کر 15 رہ گئی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ چین وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ سزائے موت دی جاتی ہے، مگر چین میں سزائے موت کی تعداد سرکاری سطح پر نہیں بتائی جاتی کیونکہ اسے ریاستی راز سمجھا جاتا ہے۔
اسی طرح ویتنام اور شمالی کوریا بھی بڑے پیمانے پر سزائے موت دیتے ہیں، مگر ان ممالک میں بھی سزائے موت پانے والوں کی تعداد ظاہر نہیں کی جاتی۔