• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
شہبازشریف

دشمن پاکستان میں افراتفری ،عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے’مسلم لیگ (ن)

News Editor by News Editor
ستمبر 30, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف ، چیف آرگنائزر مریم نواز اور نائب صدر شہباز شریف نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پاکستان میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

شہبازشریف نے مدینہ مسجد مستونک کے قریب جشن عید میلاد النبی ۖ کی ریلی میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکیا ۔سابق وزیراعظم نے شہید ہونے والے ڈی ایس پی مستونگ کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جشن آمد رسول کے دِن یہ قابل نفرت فعل دنیا اور آخرت میں قابل نفرت رہے گا ، رحمت اللعالمین کی ولادت باسعادت کے دِن یہ مذموم واقعہ شیطان ہی کرسکتے ہیں ، مستونگ میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات تشویشناک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔شہبازشریف نے شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعاکی ۔

شہبازشریف نے خیبرپختونخواہ، ہنگو ، دوآبہ مسجد میں خود کش دھماکوں کی بھی شدید مذمت کی ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے 4 افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہل کار کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خراج تحسین کی مستحق ہے جس کی فوری فائرنگ سے ایک خودکش تھانہ دوآبہ کے گیٹ پر مارا گیا ، شجاعت وبہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو انعام اور اسناد دی جائیں ۔

شہباز شریف نے کہا کہ مساجد کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ، دہشت گرد دنیا اور آخرت دونوں میں جہنم کا ایندھن ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ شہبازشریف نے شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے بھی دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا نے پر افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے قابل فخر بیٹوں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔

مریم نواز شریف نے شہداکے اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی افواج اور شہدا پر فخر ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان آہنی عزم اور بے مثال بہادری سے لڑ رہا ہے ، دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان نے عظیم ترین قربانیاں دی ہیں ، افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بہ شانہ ہے ، مریم نواز شریف نے شہداکے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ۔جبکہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ عید میلاد النبی ۖ پرمستونگ میں دہشتگردی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے،مستونگ میں بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ دشمن پاکستان میں افراتفری اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

غم کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چیف آرگنائزرسابق وزیر اعظمشہباز شریفمریم نوازمسلم لیگ ن
Previous Post

محمد صادق سنجرانی کی مستونگ میں مسجد کے قریب ہونے والے میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

Next Post

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

News Editor

News Editor

Next Post
چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین پی ٹی آئی کی توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading