جمہوریہ کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک کشتی میں آگ لگنے سے 50 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتا ہو گئے۔ واقعہ مبندکا کے قریب پیش آیا جہاں 400 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی لکڑی کی کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
آگ کشتی پر کھانا پکانے کے دوران لگی، جس کے بعد پوری کشتی شعلوں میں گھر گئی۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے، مگر کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
کانگو میں کشتی حادثات معمول بنتے جا رہے ہیں، جن کی بڑی وجوہات زیادہ بوجھ، حفاظتی اقدامات کی کمی اور ناقص ریسکیو سسٹم ہیں۔