دادو (ہیلتھ ڈیسک ) سندھ کے ضلع دادو کے مختلف علاقوں میں ملیریا مچھر بے قابو ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق روزانہ درجنوں کی تعداد میں ملیریا کے مریض ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ رہے ہیں جبکہ نجی اسپتالوں میں بھی متعدد مریض داخل ہیں۔
ملیریا کے علاج کی ادویات بھی مارکیٹ سے غائب ہوگئی، ڈاکٹرز کی تجویز کردہ دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کے لواحقین بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ انچارج ملیریا ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث دادو ملیریا سے شدید متاثر ہوا ہے، ضلع بھر میں لاکھوں ادویات کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ملیریا بخار میں مبتلا کرنے والی ایک خطرناک اور مہلک بیماری ہے، یہ بیماری خون میں جذب ہو کر اس کو بری طرح سے متاثر کرتا ہے ملیریا جو کہ ایک پیراسائیٹ سے متاثر مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، جو ایک ایلو فیلز ماسکیٹو نامی پیراسائیٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔