خیبر پختونخوا میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں ہونے والی مبینہ اربوں روپے کی کرپشن نے نیب کو متحرک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دریائے سندھ کے کنارے واقع علاقوں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ میں جاری سونے کی تلاش کے منصوبوں میں مخصوص افراد کو نوازنے کے لیے کم قیمت پر ٹھیکے دیے گئے، جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ مثال کے طور پر، نظام پور میں ایک منصوبہ جو چھ ارب روپے کا تھا، اسے صرف چار ارب میں دیا گیا۔ متاثرہ ٹھیکہ دار کی شکایت پر نیب نے محکمہ معدنیات سے ریکارڈ قبضے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور جلد ہی ملوث اہلکاروں کو شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔









