پشاور(ایجوکیشن ڈیسک )خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہسپتالوں کے بعد صوبے کے سرکاری سکولوں کو آٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔صوبے میں 2 ہزار سرکاری پرائمری سکولوں کو آﺅٹ سورس کیا جائے گا۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سکولوں کو نجی شعبہ کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی ہے، صوبہ بھر میں اب تک 500 سرکاری سکولوں کو آﺅٹ سورس کیا جاچکا ہے، صوبائی حکومت عملے کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کیلئے ہر سکول کو ماہانہ 3 لاکھ روپے فراہم کرے گی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سرمائی علاقوں میں 233 سکولوں کو آﺅٹ سورس کیا جاچکا ہے، سرمائی علاقوں کے آﺅٹ سورس سکولوں کی انرولمنٹ 89 فیصد بہتر ہوکر 7 ہزار 718 تک پہنچ گئی ہے، آﺅٹ سورسنگ سے قبل ان سکولوں میں انرولمنٹ 4 ہزار 86 تھی جبکہ ان سکولوں کو ایک سال میں انرولمنٹ 40 طلبہ سے بڑھا کر 180 تک کرنا ہے۔مزید براں اہداف کے حصول میں ناکامی کی صورت میں معاہدہ ختم کیا جائے گا۔