پشاور(ایجوکیشن رپورٹر)خیبر پختونخوا میں سکولوں کی حالت زار بدل نہ سکی ، پشاور کے متعدد سکولوں میں صرف ایک ٹیچر تعینات،ٹیچر کی چھٹی والے دن کلاس فور سے بچیوں کو سبق پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبرپختونخوا میں لگی تعلیمی ایمرجنسی بھی سکولوں کی حالت نہ بدل سکی،صوبائی دارالحکومت پشاور کے متعدد سکولوں میں صرف ایک ٹیچر تعینات ، ذرائع کے مطابق ٹیچر کی چھٹی والے دن کلاس فور سے بچیوں کو سبق پڑھایا جاتا ہے،محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی دستاویز کے مطابق سنگل ٹیچر سے چلائے جانے والے سکولوں میں ٹاؤن فور کے چھ سکول شامل ہیں،
سب ڈویژن حسن خیل کا ایک سکول بھی ایک استانی سے چلایا جارہا ہے ،مذکورہ سکولوں میں 6 چھ سو زائد طالبات زیرتعلیم ہیں ،صوبائی حکومت کا بچیوں کی تعلیم پر فوکس لیکن لڑکیوں ایک ہی استانی تعینات ہے۔
٭٭٭٭٭