پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں خوشدل شاہ کی فینز سے الجھنے کا واقعہ سامنے آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ افغان شائقین نے کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے، جس پر خوشدل شاہ مشتعل ہو گئے۔
جب افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے پشتو میں مزید توہین آمیز باتیں کیں، تو اس پر خوشدل شاہ نے انہیں روکا۔ اس کے بعد شائقین نے کرکٹر سے ہاتھا پائی کی کوشش کی، جس پر سیکیورٹی نے مداخلت کی اور دو شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔
اس واقعہ کے بعد خوشدل شاہ کی جانب سے فینز کے ساتھ الجھنے کی اصل وجہ واضح ہو گئی۔