لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجا حکومت نے ٹویٹر اکائونٹ پر پیغام میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف، پولیس، ریسکیورز اور دیگرعملے کےلیے ریلیف پیکج تیار کرلیا گیا ہے۔ریلیف پیکج کے مطابق ہرملازم کو ایک تنخواہ بطور بونس جبکہ شہادت کی صورت میں چالیس لاکھ روپے سے اسی لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔
https://twitter.com/GOPunjabPK/status/1251114827730345985
تفصیلات کے مطابق کچھ دنوں سے ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاج کیا جارہا تھا اور کورونا میں مبتلا ہونے والے ڈاکٹرز کے بارے میں بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کہ حکومت کی طرف سے احتیاطی کٹس اور دیگر سامان کی فراہمی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا میں مبتلا ہورہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں ریلیف پیکج دیا جائے جس پر حکومت پنجاب نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے ۔ جتنے بھی محکموں کے اہلکارخاص طور پر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف،پولیس اور ریسکیو اہلکار جو فرنٹ لائن پر اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کورونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انہیں ایک تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔
اگر کورونا وائرس کی وجہ سے کسی کی ہلاکت ہوجاتی ہے تو اسکی فیملی کو چالیس لاکھ سے لیکر اسی لاکھ روپے کا پیکج دیا جائے گا۔