کراچی (نمائندہ خصوصی) خواتین جو ہیں نواز شریف کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہیں قیام پاکستان سے لیکر تعمیر پاکستان تک لازوال قربانیوں سے جڑی ہوئی ہیں خواتین کا ہر شعبے میں ملک کی ترقی میں اور اُس سے جڑے ہر شعبے میں انمول کردار ہے ۔
خواتین ونگ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی جمہوریت کیلئے دی گئی تاریخ ساز قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا خواتین سوسائٹی کا لازم و ملزوم جز ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء طلال چوہدری نے سندھ مسلم لیگ ہائوس میں اپنے دورہ کراچی میں خواتین ونگ کی سرکردہ صوبائی صدر زاہدہ بھنڈ ودیگر وفد سے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خواتین میں شمیم تنولی، شہناز اختر، شاہدہ انوار، اقبال بیگم، مہوش، شاہدہ مجید، سلمیٰ ناز، جنرل سیکریٹری کراچی امین حفیظ، حیدرآباد سے سلمیٰ ودیگر بھی موجود تھی۔