کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ زارا نور عباس نے خواتین کو وزن اور جسمانی ساخت پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو اب خواتین کے جسم نہیں بلکہ ان کی کامیابیوں پر بات کرنی چاہیے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ میں اب ان لوگوں کو فورا شٹ اپ کال دیتی ہوں جو خواتین کے وزن یا جسم پر تبصرے کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ اللہ نے عورت کو ایک نئی زندگی دنیا میں لانے کی طاقت دی ہے، ظاہر ہے اس عمل کے دوران جسم میں تبدیلیاں آتی ہیں، ایک انسان کو جنم دینا آسان نہیں، لیکن خواتین یہ سب کرتی ہیں، اس لیے ان کے وزن پر تنقید بند ہونی چاہیے۔زارا نور عباس نے کہا کہ خواتین آج چاند تک پہنچ چکی ہیں اور ہم اب بھی ان کے وزن پر گفتگو کر رہے ہیں۔