لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر سے متعلق ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے تین ملزمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان کو تاوان طلب کرنے کے الزام میں سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ اغوا کا الزام ثابت نہ ہونے پر اس بنیاد پر سزا نہیں دی گئی۔
کیس میں شامل دیگر افراد، بشمول حسن شاہ، کو ناکافی شواہد کی بنا پر بری کر دیا گیا۔
یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، اور ان سے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ کیس کی کارروائی کے دوران 17 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں جن کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔