اسلام آباد:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ "ابھی بولنے کا موسم نہیں، لیکن جب وقت آئے گا تو سب کچھ واضح ہو جائے گا۔”
انہوں نے یہ گفتگو اسلام آباد کی عدالت میں حاضری کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی انداز میں کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ تیسری بار عدالت آئے ہیں، لیکن ان کے کیس کو اب تک سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا، جو ان کے لیے حیران کن ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "عدالت میں سب کچھ نہیں کہا جا سکتا، لیکن وقت آنے پر سب کچھ سامنے لائیں گے۔ فی الحال خاموشی بہتر ہے۔”