• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان

خالد مقبول کی قیادت پر مصطفی کمال بھی متفق

News Editor by News Editor
دسمبر 30, 2022
in پاکستان
0 0
0

کراچی(نمائندہ خصوصی) ایم کیو ایم کے دھڑوں کے انضمام کی کوششیں تیز ہو گئیں، اس سلسلے میں گزشتہ شب گورنر سندھ کامران ٹیسوری پی ایس پی آفس پاکستان ہاوس پہنچ گئے جہاں خالد مقبول کی قیادت پر مصطفی کمال بھی متفق ہو گئے۔

پی ایس پی آفس کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال اور انیس قائمخانی سے ملاقات کی، مصطفی کمال نے گورنر سندھ کو گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس میں پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو پاکستان ہائوس میں خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے خود کو گورنر ہائوس کی دیواروں کے پیچھے محصور نہیں کیا، شہر سے باہر تھا اس لیے ملاقات اتنی دیر سے ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، اس سے بھی زیادہ مشکل وقت آنے والا ہے، لوگ مشکل میں ہیں، اچھی خبر سننا چاہتے ہیں، کوئی ایک گروہ اکیلے مسائل کو حل نہیں کر سکتا، عوام آپس میں اختلافات کم دیکھنا چاہتے ہیں، پاک سر زمین پارٹی نے انقلابی فیصلے کر کے دکھائے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ اس سے پہلے روزانہ 22 لوگ مرتے تھے، شہدا قبرستان میں لاشیں جا رہی تھیں، روزانہ نوجوان لاپتہ ہو رہے تھے، لوگ جیلوں میں جا رہے تھے، آج کوئی لڑکا لاپتہ نہیں ہوا، پی ایس پی سوا 5 سو لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کرا چکی ہے، آج شہدا قبرستان میں تالے لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج شہر میں سندھی، مہاجر، پختون کی لڑائی نہیں ہو رہی، شہر امن کا گہوارہ ہے، اس میں ہمارا حصہ ہے، ہم اسے آگے لے جانا چاہتے ہیں، گورنر سندھ نے پہلی ملاقات میں اپنی بات رکھی کہ مل جل کر کام کرنا چاہیے، شہر کے حقوق کے لیے کوئی بھی آگے بڑھے میں اس کے پیچھے چلنے کے لیے تیار ہوں، شہر کی بھلائی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ یہ ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے، ہم پیپلز پارٹی کے خلاف کوئی محاذ نہیں بنا رہے، وزیرِ اعلی سندھ اچھا کام کریں گے تو ہم ان کی تعریف کریں گے، کوئی کام غلط ہو گا تو ہم ان کی رہنمائی کریں گے، ہماری ایم کیو ایم سے خفیہ، خلوت یا جلوت میں کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ کامران ٹیسوری سے آج دوسری میٹنگ ہوئی ہے، ان کے ساتھ اس پہلے ہماری ایک ہی ملاقات ہوئی تھی، ہم گورنر کامران ٹیسوری کے پاس گئے تھے، آج یہ ہمارے پاس آئے ہیں، ہماری اس کوشش کو کوئی بھی منفی نہ لے۔مصطفی کمال نے کہا کہ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے نامزد گورنر ہیں، ہماری ایم کیو ایم سے کوئی بات ہوئی ہے تو گورنر سے ہی ہوئی ہے، ایم کیو ایم سے جب کوئی بات ہو گی تو بتائیں گے، شہر کی بھلائی کے لیے سب سے بات ہو سکتی ہے، اپنی بات کریں گے، ان کی بات سنیں گے، گورنر کامران ٹیسوری ہمارے بھائی ہیں، انہیں پہلے ہی روز بھائی کہہ دیا تھا، میں نے جسے بھائی کہا، پھر اسے نبھایا بھی۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ہماری وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوئی، ہم نے کہا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، جس سے اسے کراچی نکال سکتا ہے، وزیرِ اعظم سے کہا کہ کراچی پر تھوڑی سی توجہ دیں، کراچی کا پانی اور بجلی کا نظام صحیح کر دیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو دیگر دھڑوں سے مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، جس کے تحت وہ پی ایس پی کی قیادت سے ملنے آئے تھے۔

 

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایم کیو ایمخالد مقبولقیادتمصطفی کمال
Previous Post

حکومت سندھ نے بلدیاتی الیکشن سے قبل انتخابی قوانین کی دھجیاں اڑادیں

Next Post

وزیر اعظم سے وزیر خارجہ کی ملاقات ،وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی

News Editor

News Editor

Next Post
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر اعظم سے وزیر خارجہ کی ملاقات ،وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

پاکستانی آم امارات میں کیوں دلوں کو بھاتے ہیں؟ ذائقے سے ثقافت تک ایک خوشبودار کہانی

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

کیا ٹرمپ ایران کو 30 ارب ڈالرز دے رہے ہیں؟ حقائق نے افواہ کا پول کھول دیا

جون 28, 2025

ایران میں شہداء کو خراج؛ اسرائیلی حملوں میں جاں بحق کمانڈرز اور سائنسدانوں کی تدفین، تہران کی سڑکیں اشکبار

جون 28, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading