• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
قمر زمان کائرہ

خارجہ ماحول ٹھیک کرنے پر سراہنے کی بجائے تنقید کی جارہی ہے، قمر زمان کائرہ

News Editor by News Editor
دسمبر 26, 2022
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم کے مشیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فعال سفارت کاری سے ہم نے پھر خارجہ تعلقات بحال کیے، خارجہ ماحول کو ٹھیک کرنے کو سراہنے کی بجائے تنقید کی جارہی ہے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھرپور طریقے سے پاکستان کا موقف آگے بڑھایا، پہلی بار امریکا نے کشمیر پر ہمارے موقف کو مانا،عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا، ان کے دور حکومت میں خارجہ تعلقات خراب ہوئے،گورنر نے اپنے اختیارات کے تحت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا،اگر ووٹ پورے ہیں تو خریدا کس کو جا رہا ہے،عمران خان اپنے پی لوگوں کو بکائومال کہہ رہے ہیں،ملک مشکل دور سے نکل آ چکا ہے، نفرتیں بانٹنے کی نہیں اتفاق رائے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایک بار پھر دہشتگردی کی لہر اٹھی ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد،بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ ہم نے بڑی محنت سے اس پر قابو پایا تھا،پچھلے چار سال میں خان صاحب کے دور میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آئے۔ انہوںنے کہاکہ اگر کے پی کے کے اندر صرف مخالفین کو تنگ کرنے کے علاوہ اصل مسائل پر توجہ ہوتی تو صورتحال یہ نہیں ہوتی۔ انہوںنے کہاکہ انتہا پسندانہ سوچ ملک کو تفریق کی طرف لے جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے پونے چار سالہ حکومت میں نفرت اور انتہا پسندی عروج پر پہنچا،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر نفرت نہیں ہونی چاہیے،عمران خان کی سیاسیت نفرت پر مبنی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی باتوں میں کوئی منطق نہیں ہوتی مگر پھر بھی لوگ مانتے ہیں،خان صاحب نے کہا کہ بلاول بھٹو نے بطور خارجہ اتنے دورے کیے جتنے بطور وزیرعظم میں نے نہیں کیا،وزیرخارجہ کا کام ہی بیرون ملک،ملک کی امیج کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب نے سعودی عرب جیسے دوست کو ناراض کیا،ترکی میں ہونے والے کانفرنس میں شرکت نہ کرکے ترکیہ کو بھی ناراض کیا،ملائشیا اور چین جیسے اہم دوست کو بھی ناراض کیا،خان صاحب نے بلاوجہ امریکہ کیخلاف بھی محاذ کھولا،خان صاحب نے پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کیا۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو نے فعال سفارت کاری کے ذریعے عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کو اجاگرکیا،جی ایس پی پلس اور فیٹف کے حوالے سے بلاول بھٹو کا کردار انتہائی اہم ہے،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے پہلی مرتبہ ایل اوسی کا دورہ کیا۔

انہوںنے کہاکہ امریکہ نے پہلی مرتبہ آزاد کشمیر کو تسلیم کیا،بلاول بھٹو نے بھارتی وزیراعظم ندر مودی کا چہرہ سامنے لانے پر مخالفین کو تکلیف ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ شور مچایا جا رہا ہے کہ بلاول نے دوروں پر اربوں خرچ کئے،بلاول بھٹو نے اپنے تمام تر اخراجات خود برداشت کیے ہیں،یقینا دوروں پر سرکاری عملہ بھی ساتھ جاتا ہے تو اخراجات بھی ہوتے ہیں،کیا یہ سیر پاٹے کیلئے جاتے ہیں؟ پاکستان کا امیج بنانے کیلئے جاتے ہیں،ان دوروں کے اخراجات کیساتھ ساتھ نتائج کو بھی دیکھنا ہوتا ہے،عمران خان قوم کو سراب دکھا رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان سیاسی مخالفین کو گالیاں دینے کی بجائے چار سالہ دور میں کیا گیا ایک کام کھا دیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ خان صاحب نے سب سے زیادہ قرضے لئے جس کی پاکستان میں کوئی مثال نہیں،خان صاحب نے روپے کو اٹھنی بنا کر گیا،آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ ہم نے نہیں خان صاحب نے کیا تھا،جو یہ کہتا تھا کہ خود کشی کرلوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا۔ انہوںنے کہاکہ انتہا پسندرویے کیساتھ ملک کو نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ ملک مشکل دور سے نکل آ چکا ہے، نفرتیں بانٹنے کی نہیں اتفاق رائے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ خان صاحب! آپ کو نفرتیں مبارک۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ گورنر پنجاب کے اقدام پر باتیں کی جا رہی ہیں،فواد چوہدری کہہ رہے ہیں کہ چوہدری پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لیں گے،گورنر نے بھی یہ کہا کہ اعتماد کا ووٹ لیں،اگر ان کے پاس ووٹ ہوتے تو اعتماد کا ووٹ لے لیتے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سسٹم کا تسلسل چاہتے ہیں،گورنر نے اپنے اختیارات کے تحت وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا،ہم نے کہنا ہوتا تو تین ماہ پہلے ہی گورنر کو کہہ چکے ہوتے،وزیراعلیٰ خود کہہ رہے ہیں کہ اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ اگر ووٹ پورے ہیں تو خریدا کس کو جا رہا ہے،عمران خان اپنے پی لوگوں کو بکائومال کہہ رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جمہوریت میں مذاکرات لازمی جز ہے،شرطیں رکھ کر مذاکرات نہیں ہوتے،آپ اپنے مطالبات رکھیں،پھر حکومت دیکھے گی،یہ مطالبات فوج سے کر رہے ہیں،اس کے باوجود ہم کہہ رہے ہیں آئیے مذاکرات کریں۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہم آئین کے اندر سے حل نکالتے ہیں،حکومت نے ممبران کو سو ارب نہیں دیئے،اگر ہوتے تو ضرور دیتے۔ انہوںنے کہاکہ پیسے ترقیاتی سکیموں کیلئے دیئے گئے ہیں،کیا ترقیاتی سکیمیں روک کر ملک آگے چل سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کے گیارہ فیصد کابینہ کا حصہ ہوتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر بہت زیادہ ہونے کا تاثر درست نہیں،کچھ معاونین خصوصی رکھے جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستان پیپلز پارٹیتنقیدخارجہ ماحولقمر زمان کائرہوزیراعظم
Previous Post

وزیر اعظم آزاد کشمیر سر دار تنویر الیاس کی آزاد کشمیر میں پر امن بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد

Next Post

مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، ملک احمد خان

News Editor

News Editor

Next Post
ملک احمد خان

مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، ملک احمد خان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading