کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں ایک ٹریفک حادثہ کے بعد خاتون نے غصے میں آ کر ٹریلر ڈرائیور پر گولیاں چلادیں۔ پولیس نے فوری طور پر دونوں کو گرفتار کر لیا اور ایک ہی ایف آئی آر میں مقدمہ درج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، ٹریلر نے خاتون کی قیمتی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر خاتون نے غصے میں آ کر ٹریلر ڈرائیور پر فائرنگ شروع کر دی۔ خاتون نے نائن ایم ایم پستول کا لائسنس بھی پیش کیا۔ دونوں کی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں اور مقدمہ درج کیا گیا۔