سکھر(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیرِ برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملازمین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے
انکے جائز حقوق انہیں ضرور فراہم کئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک (ورکر)یونین سکھر کے ریجنل سیکریٹری شجاعت علی گھمرو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد میں نذر محمد میمن ،جاوید عباسی،خلیل احمد ڈومکی سمیت دیگر موجود تھے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ اور قائد مزدور عبدالطیف نظامانی کی ٹیلی فون پر گفتگو بھی ہوئی اور مزدور مسائل اور انکے حل کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں ریجنل سیکریٹری شجاعت علی گھمرو و دیگر نے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کو سیپکو مزدور کے مسائل کے بارے میں بتایا کہ واپڈا کا پینل اسپتال وقت کی ضرورت ہے سکھر میں سیپکو میں مزید بھرتیاں ہونا چاہئے تاکہ لائن مین پر بوجھ کم ہوسکے ہے تمام مسائل کو زیرغور ہونا لازمی ہے جس پر وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کے ملازمین کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ملازمین کے مسائل ہمارے مسائل ہیں اور انکا حل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔