اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس میں راجہ پرویز اشرف، نویدقمر، شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا شامل ہیں۔
ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پارٹی کی کمیٹی بجٹ سے متعلق سفارشات کا ڈرافٹ تیار کرے گی جو حکومت کو پیش کی جائیں گی۔ حکومت نے پیپلزپارٹی سے وفاقی بجٹ سے متعلق تجاویز مانگی ہیں اور پی پی نے حکومت سے بجٹ تجاویز کی تیاری کیلئے مہلت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے بجٹ تجاویز کی فراہمی کیلئے حکومت سے وقت مانگ لیا ہے، حکومت نے بجٹ سازی میں پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔حکومت نے پی پی کی تجاویز بجٹ کا حصہ بنانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی معاشی ٹیم نے بجٹ تجاویز پر کام شروع کردیا ہے، واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو بجٹ پر تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔حکومت نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔