• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
وزیر اعلی بلوچستان

وزیر اعلی بلوچستان

حکومت بلوچستان کی شاہرگ میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت، تحقیقات کا حکم جاری

وزیر اعلی بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 14, 2025
in کھیل
0 0
0

کوئٹہ (نیوز رپورٹر )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل شاہرگ میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق انہوں نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی جلد از جلد صحت بحال ہو سکے۔

انہوں نے واقعے کی فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی،دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد معافی کے مستحق نہیں اور حکومت بلوچستان انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔وزیر اعلی بلوچستان نے واضح کیا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم کیا جائے گا اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دریں اثناءحکومت بلوچستان نے تحصیل شاہرگ کے علاقے ٹاکری میں روڈ کے قریب ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ اس المناک واقعے میں مزدوروں کی شہادت اور زخمی ہونے پر حکومت بلوچستان گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اس واقعے کے محرکات اور ملوث عناصر کو بے نقاب کریں۔ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے مزید بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کو فوری طور پر شاہرگ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کا مکمل خیال رکھا جائے اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ صوبے میں دہشت گرد عناصر کو کسی صورت امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلوچستانتحقیقاتحکومتدہشت گردیشاہرگمذمتوزیرِ اعلیٰ بلوچستان
Previous Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 سے 5 روپے کمی کا امکان

Next Post

عمران خان نے کہا شکل نہ دکھا تو میں ملک چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
شیر افضل مروت

عمران خان نے کہا شکل نہ دکھا تو میں ملک چھوڑ دوں گا، شیر افضل مروت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading