• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
افتخار علی ملک

حکومت بزنس کمیونٹی کے نوجوان رہنمائوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے ،افتخار علی ملک

News Editor by News Editor
اپریل 18, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرافتخار علی ملک نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی قیادت کے فرائض نوجوان تاجررہنما احسن طریقے سے نبھارہے ہیں.

ملکی معیشت کو سدھارنے کیلئے اور جدید خطوط پر معاشی اصلاحات کے نفاذ کیلئے نئی نسل کے بزنس رہنمائوں کی تجاویز کو بھی ملحوظ خاطر رکھاجائے اور حکومت بزنس کمیونٹی کے نوجوان رہنمائوں کی صلاحیتوں اور انکی تجاویز سے فائدہ اٹھائے تاکہ ہم مثبت اقدامات کے ساتھ ترقی یافتہ ممالک سے مسابقت کے قابل ہوسکیں۔

مرکزی ترجمان یو بی جی گلزارفیروزکی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق افتخار علی ملک نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائشگاہ پرپنجاب کے صوبائی وزیربرائے انرجی اور انڈسٹریزاورسرپرست اعلیٰ یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) ایس ایم تنویر سے ملاقات میں کہی۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرمنظورالحق ملک بھی موجود تھے۔سارک چیمبر کے صدرنے ایس ایم تنویر کو یو بی جی کا متفقہ سرپرست اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انکے والد ایس ایم منیر مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھائی جان ایس ایم منیر کے ساتھ طویل عرصہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ۔

قبل ازیں اس موقع پرصوبائی وزیرایس ایم تنویرنے سارک چیمبر کے صدرافتخار علی ملک کی مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی پنجاب کی نگراں حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کررہی ہے اور ملک میں معاشی استحکام کے حصول اور پالیسی سازی کے عمل میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کئے جائیں گے۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ یو نائٹیڈ بزنس گروپ کا سرپرست اعلیٰ منتخب ہونا میرے لئے اعزاز ہے کیونکہ اس منصب پر میرے والد ایس ایم منیرنے انتہائی کامیابی کے ساتھ ذمہ داریاں نبھائیں،میری بھی یہی کوشش ہوگی کہ میںنہ صرف یو بی جی کی تنظیم نو کروں بلکہ بزنس کمیونٹی کو متحد کروں۔

افتخار علی ملک نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی حالات ہرطبقہ کو فکرمند کررہے ہیں، ملک میں خام مال کی قلت ہوچکی ہے اور اس کے نتیجہ میں فیکٹریاں بند ہونے لگی ہیں ،غریب بدحال ہوچکا ہے اورہرطبقہ ذہنی دبائو کا شکار ہے کہ انکا مستقبل کیا ہوگا،مزیدبراوقت آنے سے پہلے ہی پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالناہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں اور دوست ممالک کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کی یقین دہانی کے بعد آئی ایم ایف معاہدہ جلد ہوجائے گا۔ افتخار علی ملک نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے واضح پالیسی دینے کی ضرورت ہے،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کے پوٹینشل کی مارکیٹنگ جائے،اثاثہ جات کو فروخت کرنے کے بجائے انہیں منافع بخش بنانے کیلئے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت قابل عمل بنانے کی تدبیراختیار کی جائے ،ملکی معیشت کو منجدھار سے نکالنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی اورپذیرائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے اہم ترین شعبہ زراعت ہے اور حکومت کو زرعی مصنوعات کیلئے خصوصی پالیسی بنانا ہوگی اوردنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو اس حوالے سے پابند کیا جائے کہ زرعی مصنوعات کی بیرون ممالک کھپت کیلئے جدید خطوط پر کام کریں اور پاکستانی زرعی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا جائے ۔افتخار علی ملک نے کہا کہ ہم نے اپنے پورے تجارتی سیاسی کیریئر میں باتیں نہیں بنائیں بلکہ عملاً کام کرکے دکھائے،ایف پی سی سی آئی کراچی،لاہور اوراسلام آباد کی بلڈنگیںہم نے بنائیں اورسارک چیمبر کا سیکریٹریٹ پاکستان لائے۔افتخار علی ملک نے مزید کہا کہ تجارتی سیاست میں اب نئی نسل کو آگے لانا ہوگا اور انہیں بتانا ہوگاکہ انکے سینئرز نے کیا کام کئے ہیں اور اب وہ ملک کے معاشی مستقل اور بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں کیا کام کرسکتے ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: افتخار علی ملککامرس ڈیسک
Previous Post

مہنگائی کم کرنے کے لئے شرح سود بڑھانے کی پالیسی ناکام ہو گئی ہے،میاں زاہد حسین

Next Post

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

News Editor

News Editor

Next Post
سیمنٹ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران استحکام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading