• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
حسن نصراللہ

حکومتیں ناکام رہتی ہیں تو نوجوان قرآن کی توہین کرنے والوں کوسزادیں، حزب اللہ

News Editor by News Editor
جولائی 30, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

بیروت (انٹرنیشنل نیوز )لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ اگر مسلم اکثریتی ممالک کی حکومتیں قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ممالک کے خلاف کارروائی نہیں کرتی ہیں تو مسلمانوں کو اسلام کی مقدس کتاب پر حملوں میں مدد کرنے والوں کو خود سزا دینی چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق حسن نصراللہ ہفتے کے روز بیروت کے جنوب میں واقع مضافاتی علاقے میں یوم عاشور کے موقع پرجمع ہزاروں افراد سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے۔وہ اکثر اپنے پیروکاروں کو سیاسی پیغامات دینے کے لیے مذہبی مواقع کا استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے سویڈن اور ڈنمارک میں مٹھی بھر اسلام دشمنوں کے مظاہروں میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے یا اس کی بے حرمتی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ہنگامی اجلاس کے نتائج پر نظر رکھنی چاہیے، جو پیر کو بغداد میں ہونے والا ہے۔اس میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے پر تنظیم کے ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم اور اس کے رکن ممالک کو سویڈن اور ڈنمارک کی حکومتوں کو ایک ٹھوس، فیصلہ کن اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر قرآن مجید پر دوبارہ حملہ کیا جاتا ہے تو ان کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو مسلم نوجوانوں کو خود مجرموں کو سزا دینی چاہیے۔تاہم انھوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ اس طرح کے بائیکاٹ اور سزا کا کیا مطلب ہونا چاہیے۔مذہبی اجتماع کے شرکا نے حزب اللہ، لبنان اور فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھیتھے اور وہ قرآن مجید کے تحفظ کے لیے نعرے بازی کررہے تھے۔انھوں نے مذہبی نعروں پر مشتمل بینرز بھی اٹھارکھے تھے اور نواس رسول حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہدائے کربلا کوخراجِ عقیدت پیش کررہے تھے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: توہینحسن نصراللہقرآن مجید
Previous Post

امارات نے چار ماہ کے لیے چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی

Next Post

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہوگا

News Editor

News Editor

Next Post
سٹیٹ بینک

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading