غزہ،واشنگٹن (انٹرنیشنل نیوز )حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔اس موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، غزہ جنگ بندی معاہدہ کے تحت حماس نے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کردیا تاہم ہفتے کو 6 یرغمالی رہا کیے جائیں گے۔
ادھر رواں ہفتے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مذاکرات کا آغاز ہوگا۔ دوسری جانب غزہ میں ہفتے سے پھر پولیو مہم کا آغاز ہوگا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دس سال سے کم 5 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے، ادھر ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے فنڈز منجمد کردئیے۔