غزہ (انٹرنیشنل نیوز )فلسطینی تنظیم حماس کے ذمہ دار سمیع ابو زہری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد غزہ کے بارے میں دیے گئے ریمارکس پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا غزہ کو کنٹرول میں لینے کا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور فضول ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سمیع ابو زہری نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے بارے میں خیالات کو مسترد کرتے ہوئے یہ مختصر گفتگو کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہاس طرح کا کوئی بھی خیال خطے میں آگ لگانے کا باعث بن سکتا ہے۔









