غزہ،ریاض(انٹرنیشنل نیوز )فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس رواں ہفتے 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساںدارے کے مطابق حماس رواں ہفتے جمعرات کو 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کرے گی جب کہ حماس ہفتے کے دن 3 یرغمالی بھی رہا کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد یہ پہلا مرحلہ ہوگا جب حماس اسرائیلی یرغمالی جو جنگ کے دوران بیماریوں سے ہلاک ہوئے یا اسرائیلی بمباری سے مارے گئے ان کی لاشیں اسرائیلی کو واپس کرے گا۔اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ حماس 27 فروری کو بھی مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرے گی گا اور لاشوں کے بدلے اسرائیل 7 اکتوبر کے بعد غزہ سے گرفتار کیے گئے تمام خواتین اور بچوں کو رہا کرے گا۔
ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات کے دوران غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماں نے غزہ میں ایسے انتظام کی اہمیت پر بات کی جو علاقائی سلامتی میں معاون ہو۔