کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندر کا پیغام دنیا میں محبت،
رواداری اور بھائی چارہ ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حضرت لال شہباز قلندر کے سالانہ عرس مبارک کے موقعے پر اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندر معاشرے میں عدم برداشت اور انتھاپسندی کے خلاف آہنی دیوار کا نام بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت لال شہباز کی تعلیمات میں معاشرے کی اجتماعی طاقت پنہاں ہے،
جو پاکستان کی سربلندی کا راستہ ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے خطے کے تہذیبی و معاشرتی تانے بانے صوفیا کرام نے امن، ہم آہنگی اور اتحاد کے پیغام کے ذریعے بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت لال شہباز قلندر کے عرس مبارک کے موقعے پر ملک کی خوشحالی اور ترقی کی دعا کرتا ہوں۔









