پاکپتن(نمائندہ خصوصی) برصغیر پاک و ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرکے 781 ویں عرس کی 15 روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ۔
دربار عالیہ کے سجادہ نشین دیوان مودود مسعود چشتی نے صدیوں سے جاری رسومات ادا کی۔ڈی پی او پاکپتن کے مطابق عرس بابا فریدکے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ، پولیس کے 300 سے زاہد اہلکار رسومات کے دوران ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
٭٭٭٭٭









