ننکانہ صاحب(نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے حج مشن 2024 میں حج مشن پر انسانیت کی خدمت سر انجام دینے والی ٹیم ممبران کے وفد نے ملاقات کی،وفد میں وزارت کشمیرکے اسسٹنٹ جہانگیر خان
آصف بشیر، شاہد اقبال محمد سجادو دیگر شامل تھے،وفاقی وزیر نے گزشتہ روز حج ڈیوٹی پرانسانیت کی خدمت اور قیمتی جانیں بچانے پر پوری ٹیم خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حج مشن پر ڈیوٹی سر انجام دینے والی ٹیم نے مکہ معظمہ میں انسانیت کی اعلی مثال قائم کی
حج مشن پر معاونین کی ڈیوٹی پر مامور وزارت امور کشمیر کے اہلکار جہانگیر خان اسسٹنٹ،اور دیگر ٹیم ممبران میں آصف بشیر،وزارت امور کشمیر کے اہلکار نے سعودی عرب میں انسانی خدمت کی اعلی مثال قائم کی، وفاقی وزیر نے کہا منی کے میدان میں متعد د سسکتی بزرگ زندگیوں کیلئے آصف بشیر، جہانگیر خان،شاہد اقبال اور محمد سجاد کی قربانیاں لا زوال ہیں،واضح رہے کہ رواں سال حج کے مو قع پر منی میں تعنات وزارت امور کشمیرکے اہلکار جہا نگیر خان اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر جو کہ آصف بشیر،شاہد اقبال اور محمد سجاد پر مشتمل تھی نے گر می سے بیہوش ہو نے والے 26حجاج کو اپنی اپنے کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال پہنچایا جن میں متعدد افراد کا تعلق بھا رت کے زیر انتظام کشمیر سے تھا، ذوالحج کو شدید گر می کے باعث متعدد پا کستانی اور بھا رتی حجاج منی میں بیہوش اور ہلاک ہو گئے
اس مو قعہ پر جہا نگیر خان، آصف بشیر کی ٹیم کئی حجاج کیلئے مسیحا ثابت ہو ئے اورسسکتی زندگیوں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال پہنچاتے رہے اور متعدد حجاج کی قیمتی زندگیاں بچا کر انسا نی خدمت کی اعلی مثال قا ئم کی، وزیر مذ ہبی امور چو ئدری سالک حسین نے جہانگیر خان، آصف بشیر اور ٹیم کی اس کاوش پر اپنے دفتر میں ملا قات کی اور ملک کا نام روشن کر نے پر شکر یہ ادا کیا، ممبران نے وفاقی وزیرکو بتایا کہ انسا نی جان کو بچا کر جو سکون ملا اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، وفاقی وزیر نے انسانیت کی خدمت کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ آپ کی ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے اور معاونین جج کیلئے ایک مشعلِ راہ ہے۔