اسلا م آباد (شوبز رپورٹر)اداکارہ حبا بخاری نے بچپن میں ملنے والی عیدی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔حبا بخاری نے کہا ہے کہ انہیں بچپن میں 40ہزار روپے عیدی ملتی تھی
ٹی وی شو میں اداکارہ حبا بخاری سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں حبا بخاری نے بتایا کہ مجھے آریز احمد نے شادی کے بعد پہلی عیدی 5 ہزار روپے دی تھی۔حبا بخاری نے بچپن میں ملنے والی عیدی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ اور والد کا خاندان بہت بڑا ہے، مجھے بچپن میں عیدی کے طور پر تقریبا 40 ہزار روپے تک ملتے تھے۔